خوشبو اور ظفری خان گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کرینگے ..
تازہ ترین : 1
خوشبو اور ظفری خان گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم ..

خوشبو اور ظفری خان گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کرینگے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) اداکارہ خوشبو اور کامیڈین ظفری خان گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق خوشبو اور ظفری خان 18نومبر سے راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں رائٹر و ڈائریکٹر ناہید خانم کے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے ۔ ان کے ہمراہ دیگر اداکاروں میں سفیرا علی ، سونم چوہدری ، صباء مغل ، کومل شہزادی ، عابد کشمیری ، عظیم وکی ، شوکت رنگیلا اور امجد رانا سمیت دیگر شامل ہوں گے ۔ راکسی تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں خوشبو اور ظفری خان پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کر رہے ہیں۔ڈرامے کے پروڈیوسر نجم زیدی ہیں ۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 14:15:01

اپنی رائے کا اظہار کریں