عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بم کی جھوٹی اطلا ع ،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزار کلیئر ..
تازہ ترین : 1

عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بم کی جھوٹی اطلا ع ،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزار کلیئر قرار دے دیا

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بم کی جھوٹی اطلا ع ،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزار کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس نے اے پی پی کو بتایا کہ منگل کی صبح ساڑھی6بجے کے قریب نامعلوم شخص نے اطلاع دی کہ عبداللہ شاہ غازی کے دربار پر مشکوک بیگ رکھا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ بوٹ بیسن پو لیس نے مزار کو فوری طور پر خالی کر ا کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ اسکواڈ نے مزار کی مکمل تلاشی کے بعد کلئیر قرار دیا جس کے بعد مزار کو عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 14:13:42

اپنی رائے کا اظہار کریں