رفح گزرگاہ کھلنے پر سینکڑوں فلسطینیوں کی اندرون وبیرون ملک روانگی
تازہ ترین : 1

رفح گزرگاہ کھلنے پر سینکڑوں فلسطینیوں کی اندرون وبیرون ملک روانگی

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) مصری حکام کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی رابطے کیلئے قائم کردہ رفح گذرگاہ کھولے جانے کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہری اندرون اور بیرون ملک روانہ ہوئے۔اطلاعات کے مطابق رفح گذرگاہ کو گزشتہ روز عارضی طورپر انسانی بنیادوں پر دو طرفہ آمدورفت کیلئے کھولا گیا تھا۔فلسطینی محکمہ امور برائے گزرگاہ کے ڈائریکٹر نے ایک بیان میں بتایا کہ رفح گذرگاہ کو مصری حکام کی طرف سے اتوار کو کھولا گیا تھا۔

گزرگاہ کے پلیٹ فارم سے گذشتہ روز کئی بسیں مسافروں کو لے کرغزہ کی پٹی میں داخل ہوئیں جبکہ کچھ بسوں پربیرون ملک فلسطینی روانہ ہوئے۔قبل ازیں یہ اطلاعات ملی تھیں کہ مصری حکام نے سوار سے رفح گذرگاہ کو چار روز کیلئے دو طرفہ آمدروفت کو سہولت دینے کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مصری حکام کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 13:57:18

اپنی رائے کا اظہار کریں