چین بلوچستان یونیورسٹی میں سی پیک سنٹر آف ایکسیلنس کیلئے عمارت دیگا ،معاہدہ پردستخط

گورنر بلوچستان کی سی ایف پی ڈی کے وائس چیئرمین سن جے چنگ سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات، سی پیک اور سفارتی تعلقات پر تبادلہ خیال،سن جے چنگ کا چین کی طرف سے درگاہ شاہ نورانی حملے پر اظہار تعزیت

منگل 15 نومبر 2016 13:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چائنہ فاو نڈیشن فار ڈیویلپمنٹ اینڈ پیس بلوچستان یونیورسٹی میں سی پیک سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے ایک عمارت عطیہ کرے گا ، معاہدے پر دستخط ہو گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بیجنگ میں چائنہ فاو نڈیشن فار ڈیویلپمنٹ اینڈ پیس اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ، ٹیکنالوجی انجینیرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسس کے درمیان سی پیک سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے معاہدے پر دستخط ہو گے ہیں ۔

معاہدے کے مطابق چائنہ فاو نڈیشن فار ڈیویلپمنٹ اینڈ پیس اور بلوچستان یونیورسٹی میں سی پیک سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے ایک عمارت عطیہ کرے گا ۔معاہدے پر چین کی طرف سے فاونڈیشن کے نائب سیکرٹری جنرل جی پنگ نے دستخط کیے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں گورنر بلوچستان جان محمد اچکزئی اور چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد بھی شریک تھے ۔ گورنر بلوچستان نے چائنہ فاو نڈیشن فار ڈیویلپمنٹ اینڈ پیس کے وائس چیئرمین سن جے چنگ سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، سی پیک اور سفارتی تعلقات پاک چین 65 ویں سالگرہ پر تبادلہ خیال کیا اور دو نوں ملکوں کے درمیان دوستی کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میںچین کی طرف سے درگاہ شاہ نورانی حملے پر اظہار تعزیت بھی کی گئی ۔ واضح رہے گورنر بلوچستان 20رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جن میں زیادہ تر قبائلی عمائدین شامل ہیں وہ بیجنگ کے علاوہ شنگھائی اور ارمچی کا بھی دورہ کریں گے۔