عامر عطاء باجوہ کی نامزدگی سرگودھا چیمبر کے لئے اعزاز ہے، شفیق الرحمن
تازہ ترین : 1

عامر عطاء باجوہ کی نامزدگی سرگودھا چیمبر کے لئے اعزاز ہے، شفیق الرحمن

سرگودھا۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)عامر عطاء باجوہ کو وفاق ایون ہائے صنعت و تجارت کاسینئر نائب صدر نامزد کردیا گیاہے ،جو ملک بھر کے چیمبرز کا سرگودھا چیمبر آف کامرس پر اعتماد کا مظہر ہے اور اس کا تمام تر سہرا سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فائونڈر گروپ کے سینئر رہنمائوں اور تمام ممبران کے سر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر شفیق الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عامر عطاء باجوہ کی نامزدگی سرگودھا چیمبر آف کامرس کیلئے بھی اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی نامزدگی کی وجہ سے سرگودھا کے مسائل کو اوپر کی سطح پر اٹھانے میں مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ اسی سال سرگودھا چیمبر آف کامرس اپنی ذاتی بلڈنگ کیلئے جگہ خرید لے گا جہاں پرخوبصورت عمارت تعمیر کی جائیگی جس کیلئے تمام ممبران کوشش کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 13:51:49

اپنی رائے کا اظہار کریں