کھجور کے پودوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کی ہدایت
تازہ ترین : 1

کھجور کے پودوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کی ہدایت

فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)ماہرین زراعت نے کھجور کے باغبانوں وکاشتکاروں کو رواں ہفتہ کے دوران پودوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان و کاشتکار نومبر کے اختتام تک کھاد ڈالنے کا عمل مکمل کر لیں جبکہ انہوںنے اگلے ماہ دسمبر کے دوران کھجور کے پودوں کو فاسفورس کھاد کی پوری اور نائٹروجن کی آدھی مقدار ڈالنے کا بھی مشورہ دیاہے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ کاشتکاروں کو 4سی5کلوگرام ایس ایس پی یا 2کلوگرام ٹی ایس پی اور ایک کلوگرام یوریا کھاد فی پودا استعمال کروانی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پھل نہ دینے والے کھجور کے پودوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ انہیں آدھی کیمیائی کھاد 30نومبر تک گوبر والی کھادکے ساتھ اور بقیہ کھاد جنوری کے آخری ہفتہ میں ڈالی جائے۔ انہوںنے کہاکہ کھاد تنے سے ایک فٹ دور درخت کی شاخوں کے پھیلائو کے برابر زمین میں ڈال کر اچھی طرح گوڈی کرنے سے اس کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار گوڈی کے بعد پانی لگا دیں ۔ انہوںنے 31دسمبر سے قبل درختوں کی شاخ تراشی ، پرانے پتوں کو توڑنے ، جن شاخوں پر پھل لگ چکا ہو انہیں کاٹنے اور نئے پتوںسے کانٹے ختم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ یہ کانٹے پھل کو زخمی نہ کرسکیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 13:51:49

اپنی رائے کا اظہار کریں