ساہیوال گیسٹرو سے دو شادی شدہ عورتیں اور ایک بچہ جاں بحق

منگل 15 نومبر 2016 13:48

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) یہاں نواح میں گیسٹرو سے دو شادی شدہ عورتیں اور ایک تین یوم کا بچہ جاں بحق ۔دررجنو ںہسپتال داخل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گیسٹرو کی بیماری دوبارہ پھوٹ پڑی ہے جس کیوجہ سے درجنوں مریض سول ہسپتال لائے گئے ہیں جبکہ سلامت پورہ کے محمدافضل کی 40سالہ بیوی سیماں اور نور پور کے ثروت کی 35سالہ بیوی ملائکہ گیسٹرو کے سبب بیہوش ہو گئے جنہیں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر دونوں دم توڑ گئیں۔

جبکہ بہاولنگر سے عمران کی بیوی ساہیوال میکے آئی ہوئی تھی کہ اسکا تین یوم کا بچہ بلال گیسٹرو کے سبب بیہوش ہو گیا جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا اور وہ چل بسا۔ جبکہ گزشتہ 36گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے درجنوں مریضوں کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جن میں چار کی حالت نازک ہے۔