صوبائی انڈر 23مقابلوں میں ضلع چارسدہ کے مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لینگے‘ جمشید بلوچ ..
تازہ ترین : 1

صوبائی انڈر 23مقابلوں میں ضلع چارسدہ کے مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لینگے‘ جمشید بلوچ

چارسدہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)خیبر پختونخوا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام صوبائی انڈر 23کھیلوں کا انعقاد ۔ ماہ رواں کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔ ضلع چارسدہ سے مرد و خواتین ان مقابلوں میں حصہ لینگے ۔ کھلاڑیوں کو ٹی ا ے ڈی اے ، یونیفارم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیگی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آٖفیسر جمشید بلوچ ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر جمشید بلوچ کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ضلع چارسدہ کے مرد و خواتین خیبر پختونحوا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انڈر 23کے مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔

رواں مہینے کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والے صوبائی سطح کے مقابلے خیبر پختونخو اکے تمام اضلاع میں منعقد ہونگے ۔ ضلع چارسدہ کے مر د و خواتین حصہ کھلاڑی مقابلوں میں شرکت کرینگے اور اس حوالے سے ضلع چارسدہ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے بہت جلد اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 13:41:35

اپنی رائے کا اظہار کریں