پرسٹن یونیورسٹی کے طلبہ کا مطالعاتی دورہ

منگل 15 نومبر 2016 13:41

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)پرسٹن یونیورسٹی پشاور کیمپس میں بی ٹیک الیکٹریکل کے طلباء کو پیپسی بنانے والی انڈسٹری کا مطالعاتی دورہ کروایاگیاجوانجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی پروگرام ڈائریکٹر شازیہ عزیز مفتی کی سربراہی میں کیاگیاتقریباً 2سو سے زائد طلباء نے اس مطالعاتی دورے میں حصہ لیا‘ انہیں تمام پریکٹیکل بتائے گئے‘ پیپسی کس طرح تیار ہوتی ہے اور اس میں کون سے اجزائے ترکیبی کا استعمال ہوتاہے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ہمارے ذہین طلباء کسی سے کم نہیں ہمارا مقصد نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے پرسٹن یونیورسٹی کی گیارہ برانچیں ہیں تمام پاکستان میں اور جس کے پچاس ہزار گریجویٹس اندرون ملک اور بیرون ملک اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔