پشاور،علامہ اقبال کی یوم ولادت پرخصوصی تقریب کا انعقاد

منگل 15 نومبر 2016 13:44

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) شاعر مشرق علامہ محمداقبال کے یوم ولادت کے موقع پر گورنمنٹ سٹی گرلز کالج پشاور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا مقصد طالبات کو اقبال کی زندگی وفکر سے روشناس کرواناتھا جس کاآغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیاگیا تقریب کی صدر پرنسپل غزالہ روحی نے اپنے خطاب میں نئی صدی کے تقاضے اور پیغام اقبال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوقوتیں اپنا مذہب ،اخلاق اور تعلیمی رویئے سنوارتی ہیں وہ فلاح وترقی کے راستے پر گامزن ہوجاتی ہیں ۔تقریب میں تقاریر ‘کوئزمقابلہ اور منظوم مکالمہ پیش کیاگیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر کوثرشبانہ اور اسسٹنٹ پروفیسر ارم ناز نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :