گلوکار رفیع کے بیٹے کا کرن جوہر سے معافی کا مطالبہ
تازہ ترین : 1
گلوکار رفیع کے بیٹے کا کرن جوہر سے معافی کا مطالبہ

گلوکار رفیع کے بیٹے کا کرن جوہر سے معافی کا مطالبہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) بھارتی گلوکار محمد رفیع کے صاحبزادے شاہد رفیع نے ایک بیان میں بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر پر شدید تنقید کی ہے اورانہیں نان پروفیشنل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں عظیم گلوکار رفیع کی بے عزتی پر مبنی جملے پر اعلانیہ معافی مانگیں اور اس جملے اور سین کو اپنی فلم سے نکال دیں ورنہ وہ عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

بھارتی آن لائن جریدے، بالی وڈ منترا کی رپورٹ کے مطابق عظیم گلوکار محمد رفیع کے بیٹے نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کے اسکرپٹ کو کرن جوہر نے پڈھواکرسنا ہے اور ایک سین کو خود فلمایا ہے لیکن انہوں نے اس میں میرے والد گلوکار رفیع کے بارے میں نازیبا جملے کو نظرانداز کردیا۔ حالانکہ کرن جوہر کو یہ بات یاد ہونی چاہیے کہ ان کی فلم اے دل ہے مشکل کا نام 1956ء میں فلم سی آئی ڈی کیلئے گائے جانے والے محمد رفیع کے معروف گانے اے دل ہے مشکل جینا یہاں سے لیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 13:36:46

اپنی رائے کا اظہار کریں