انٹرنیشنل بیوٹی برانڈ کی تقریب ‘ عائشہ عمر نے سماباندھ دیا
تازہ ترین : 1
انٹرنیشنل بیوٹی برانڈ کی تقریب ‘ عائشہ عمر نے سماباندھ دیا

انٹرنیشنل بیوٹی برانڈ کی تقریب ‘ عائشہ عمر نے سماباندھ دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کوانٹرنیشنل بیوٹی برانڈ کی برانڈ ایمبسڈر مقررکردیا گیاہے اور اس موقع پر کراچی میں ہونیوالی تقریب میں بین الاقوامی فنکاروں کی ڈانس پرفارمنس اور عائشہ عمر کی میزبانی اور گلوکارہ سارہ حیدر کی پرفارمنس نے محفل گرما دی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی کمپنی نے بین الاقوامی شہرت یافتہ اسکن کئیر برانڈ پاکستان میں متعارف کروادیا ہے۔

پاکستان میں بیوٹی پروڈکٹ کی برانڈ ایمبسیڈر سپر ماڈل نادیہ حسین کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ دنوں کراچی کے ایک ہوٹل میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری، بیوٹیشن، ڈرمولوجسٹ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف بیوٹیشن مسرت مصباح کا کہنا تھاکہ خواتین کا سجنا سنورنا ایک قدرتی امر ہے موجودہ دور میں خواتین میں سجنے سنوارنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور اب انکی اولین ترجیح معیاری پراڈکٹ ہوتی ہیں۔ جس سے ان کی جلد بھی محفوظ رہے اور خوبصورتی میں نکھار بھی آئے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 13:36:44

اپنی رائے کا اظہار کریں