پاکستانی فلم ’’مالک ‘‘ کے حوالے سے اہم فیصلہ ایک ہفتہ بعد ہو گا

منگل 15 نومبر 2016 13:36

پاکستانی فلم ’’مالک ‘‘ کے حوالے سے اہم فیصلہ ایک ہفتہ بعد ہو گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) فلم مالک پر پابندی کے لئے درخواست میں جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ مخالف بات تو ہر ٹاک شو میں ہوتی ہے، پہلیانھیں بند کروائیں۔ایرانی فلم پاکستانی سنسر بورڈ کو دکھائیں تو ان پر پابندی لگ جائے۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فلم مالک پر پابندی کے لئے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ایک سرکاری ملازم نے سرکاری اداروں میں فلم بنائی، لگتا ہے وفاقی حکومت نے فلم کو اسپانسر کیا۔بورڈ ارکان نے چن مکھنا کے علاوہ کبھی کوئی فلم نہیں دیکھی۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ فلم میں عدلیہ کے حوالے سے بھی قابل اعتراض بات کی گئی۔جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ مخالف بات تو ہر ٹاک شو میں ہوتی ہے پہلے انھیں بند کروائیں۔ سی پیک کے خلاف گفتگو سارا دن ٹی وی پر ہوتی رہتی ہے۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت ایک ہفتہ تک کیلئے ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :