فنکار کے اندر ٹیلنٹ ہو تو کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں‘عمران ناگی
تازہ ترین : 1

فنکار کے اندر ٹیلنٹ ہو تو کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں‘عمران ناگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) اداکار عمران ناگی نے کہا ہے کہ فنکار کے اندر ٹیلنٹ ہو تو کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں‘بغیر محنت کے شہرت حاصل کرنا نا ممکن ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عمران ناگی نے کہا کہ شاٹ کٹ اختیار کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے حکومتی سطح پر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کامیاب انسان کے پیچھے کسی کا ہاتھ ضرور ہوتا ہے مجھے میری ماں کی دعائوں کی وجہ سے کامیابی ملی ہے۔انہوں نے مزید کہابہت کم عرصے میں مجھے اچھی شہرت ملی ہے مثبت اداکاری سے عوام کی صلاح اور رہنما کی جاسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 13:36:41

اپنی رائے کا اظہار کریں