سی پیک کا منصوبہ چین کی پاکستانی دوستی کی مثال ہے‘ ریماخان
تازہ ترین : 1
سی پیک کا منصوبہ چین کی پاکستانی دوستی کی مثال ہے‘ ریماخان

سی پیک کا منصوبہ چین کی پاکستانی دوستی کی مثال ہے‘ ریماخان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) فلم سٹار ریماخان نے کہا ہے کی سی پیک کا منصوبہ چین کی پاکستانی دوستی کی مثال ہے ‘ملک میں سیاسی افر تفری کی بجائے سب کو ملکر چلنا چاہیے ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ریما خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں معاشی لحاظ سے پاکستان کو بہت سی مشکلات ہیں مگر سی پیک کے منصوبے سے پاکستان سے سالانہ اربوں ڈالرز کی تجارت ہوسکے گی اور ملک نہ صرف معاشی طور پر مضبوط ہوگا بلکہ قوم کو روز گارکے مواقعے بھی میسرآئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کی جہاں ملک اور قوم کی مفادات کی بات ہو ملکر چلنا چاہیے اس سے ملک اور مضبوط اور خوشحال ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 13:36:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں