Live Updates

عدالتوں میں فیصلے ردی کے کاغذوں سے نہیں ہواکرتے،عمران خان کو ایک مرتبہ پھر شکست اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 13:26

عدالتوں میں فیصلے ردی کے کاغذوں سے نہیں ہواکرتے،عمران خان کو ایک مرتبہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں میں فیصلے ردی کے کاغذوں سے نہیں ہواکرتے،عمران خان کو ایک مرتبہ پھر شکست اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اداروں میں فیصلے ثبوت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں ردی کے کاغذوں پر سزائیں نہیں ہوا کرتیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے تاہم کچھ لوگ اس کی آڑ لیکر اپنے مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جس کتاب کے تراشوں کو عدالت میں جمع کرایا گیا ہے وہ ایسے شخص کی تحریر ہے جس پر سیلاب زدگان کے سامان سمیت کئی اور کیسز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے جتنے ثبوت عدالت میں جمع کرائے گئے ان میں سے ایک کاغذ بھی کیس سے متعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کی باتیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی باتیں کرتے ہیں تاہم جب ثبوت مانگا جا تا ہے تو ثبوت ان کے پاس نہیں ہوتے۔ انھوں نے کہا دھاندلی کے معاملہ پر عمران خان کو شکست ہو چکی ہے اور اب ایک مرتبہ پھر شکست ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے مقابلے کی بات کرنے والے ان کے بچوں سے بھی ڈرتے ہیں ،ہم تمام جنگ اسی طرح جیتیں گے جیسے عوامی عدالت میں جیتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات