وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 65 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے سے ..
تازہ ترین : 1

وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 65 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 65 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے کے بجٹ میں اس مد کیلئے ایک کھرب 99 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 20 ارب، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے ایک ارب 41 کروڑ روپے ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 42 ارب 56 کروڑ 20 لاکھ اور ایرا کے لئے ایک ارب 93 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 13:26:26

اپنی رائے کا اظہار کریں