24نومبر مسلم کانفرنس کی جانب سے لائن آف کنٹرول توڑنے کی کا ل میں توسیع کا امکان

اب 24نومبر کو لائن آف کنٹرول کی طرف لانگ مارچ ہوگی یا کہ فوٹو سیشن کیا جائے گا فیصلہ سردار عتیق احمد خان کے ہاتھ میں ہے

منگل 15 نومبر 2016 12:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) 24نومبر مسلم کانفرنس کی جانب سے لائن آف کنٹرول توڑنے کی کا ل میں توسیع کا امکان وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے دی جانے والی قیمتی کار کی خوشی یا وفاق کی جانب سے گھنٹی سوالیہ نشان ہے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کی جانب سے 24نومبر کو لائن آ ف کنٹرول توڑنے کی کال پر سردار عتیق احمد خان متحرق تھے جبکہ آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں اس بارے میڈیا سیل بھی بنائیں گئے تھے جبکہ متعبر زرائع نے بتا یا ہے کہ سردارعتیق احمد خان آئند ہ چند روز میں لائن آف کنٹرول توڑنے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر سکتے ہیں اب یہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے مجاہد منزل میں ملاقا ت یا قیمتی گاڑی کے تخفہ کے پیش نظر فیصلہ یا کہ وفاق کی جانب سے خصوصی ہدایات اگر لائن آف کنٹرول کی تاریخ میں توسیع کی گئی تو عوام کی جانب سے اس اعلان کو سختی سے مسترد کیا جاسکتا ہے جو کہ مسلم کانفرنس کے لئے اچھا شگن ثابت نہیں ہوگا اب 24نومبر کو لائن آف کنٹرول کی طرف لانگ مارچ ہوگی یا کہ فوٹو سیشن کیا جائے گا فیصلہ سردار عتیق احمد خان کے ہاتھ میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :