عدالت عظمیٰ میں پانامہ دستاویزات کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی
تازہ ترین : 1
عدالت عظمیٰ میں پانامہ دستاویزات کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی

عدالت عظمیٰ میں پانامہ دستاویزات کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے پانامہ دستاویزات کیس کی سماعت 17 نومبر بروز جمعرات تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے منگل کو کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے حشمت حبیب ایڈووکیٹ اور بیرسٹر ظفر الله خان کی طرف سے کیس میں فریق بننے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے اپنے آفس کو کیس میں جمع کرائی جانے والی دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 12:57:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں