افغانستان کے بارے میں علاقائی ممالک کا مشاورتی اجلاس آئندہ ماہ ماسکو میں منعقد ..
تازہ ترین : 1

افغانستان کے بارے میں علاقائی ممالک کا مشاورتی اجلاس آئندہ ماہ ماسکو میں منعقد ہوگا

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) افغانستان کے بارے میں علاقائی ممالک کا مشاورتی اجلاس آئندہ ماہ ماسکو میں منعقد ہوگا۔روسی میڈیا کے مطابق یہ بات روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ اس اجلاس میں افغانستان،روس،پاکستان اورچین شرکت کریں گے۔بیان میں کہاگیاہے کہ دہشت گردی کے پھیلاو کے اثرات کو روکنا پڑوسی ممالک کے مفاد میں ہیں
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 12:57:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں