لیجنڈری فاسٹ باولر وقار یونس بدھ کو 45 ویں سالگرہ منائیں گے

منگل 15 نومبر 2016 12:52

لیجنڈری فاسٹ باولر وقار یونس بدھ کو 45 ویں سالگرہ منائیں گے

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و فاسٹ بائولر وقار یونس پینتالیس برس کے ہو گئے وہ اپنی45ویں سالگرہ بدھ کومنائیں گے وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے اور مداحوں سے مبارکباد وصول کریں گے ۔

(جاری ہے)

مختلف تقریبات میں دنیائے کرکٹ کے شائقین اور ان کے مداح سالگرہ کے کیک کاٹیں گے۔وقار یونس 16نومبر1971ء کو جنوبی پنجاب کے شہر وہاڑی میں پیدا ہوئے انہوں نے صادق پبلک سکول بہاول پور اور گورنمنٹ کالج وہاڑی سے تعلیم حاصل کی ان کے نک نیم میں ’’ وکی ‘‘ اور ’’ بوریو الا ایکسپریس ‘‘ زیادہ مشہور ہیں۔

متعلقہ عنوان :