ترک صدر کل پاکستان پہنچیں گے ، پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے
رجب طیب اردگان کا صدرات کا منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا
منگل 15 نومبر 2016 12:52
(جاری ہے)
صدر معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے ۔
صدر رجب طیب اردگا ن لاہور بھی جائیں گے جہاں وزیر اعظم شاہی قلعہ میں ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو ترک صدر کے دو روزہ دورہ کے موقع پر حکومت پاکستان کا وزیر مہمانداری مقرر کر دیا گیا ۔دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید ٹھوس بنانے میں مدد ملے گی ۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ترک صدر اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان خطہ کی صورت حال ، نئی امریکی انتظامیہ کی آمد اور دیگر ایشوز پر مشاورت ہو گی جبکہ ترک صدر کا دورہ پاکستان ڈیفنس اور اقتصادی معاملات میں پیشرفت کے حوالے سے اہم ہو گا ۔ خارجہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترک صدر کو پاکستان میں اقتصادی شعبہ میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیاجائے گا اور سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ترکی کے ساتھ پاکستان کے گہرے رشتوں کے باعث ترک صدر کے دورہ پاکستان سے علاقائی صورت حال میں بعض ایشوز پر مشترکہ حکمت عملی بھی طے ہو سکتی ہے ۔ خارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت ترکی کے صدر کو کشمیر کاز خصوصاً بھارت کے جارحانہ عزائم سے نمٹنے کے لئے دوست ممالک سے ملکر کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دے گیمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.