گوادر کے ذریعے چینی سازو سامان کی برآمد سی پیک کی کامیابی کی جانب بڑا قدم ہے ، پاکستان چیمبرز آف کامرس

منگل 15 نومبر 2016 12:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ گوادر کے ذریعے چینی سازو سامان کی کامیاب برآمد ۔ سی پیک کی کامیابی کی جانب ایک بڑا قدم ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمبر کے وائس پریذیڈنٹ شیخ خالد طیب کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ کی بروقت تکمیل اور اس کو فعال بنانے کے لئے وزیر اعظم کی کوششیں اور دلچسپی قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے عالمی برادری کو بھی یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے محفوظ ملک ہے ۔

متعلقہ عنوان :