محمد حفیظ کے غیرقانونی بولنگ ایکشن کی جانچ جمعرات کو برسبین کے لیب میں ہوگی

منگل 15 نومبر 2016 12:46

محمد حفیظ کے غیرقانونی بولنگ ایکشن کی جانچ جمعرات کو برسبین کے لیب ..

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کے غیرقانونی بولنگ ایکشن کی جانچ جمعرات کوبرسبین کے لیب میں ہوگی جبکہ محمد حفیظ نے کہاہے کہ کلیئرنس پانے کے بعد پہلے سے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے نمبر ون آل راؤنڈر کا اعزاز پانے کیلئے پرعزم ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ گذشتہ سال بولنگ ایکشن رپورٹ کیے جانے کے بعد چنئی میں بائیومکینک ٹیسٹ کلیئر نہیں کرسکے تھے ،ْآئی سی سی کی جانب سے ان کی بولنگ پر12ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی تھی ،ْیہ مدت رواں سال جولائی میں ختم ہوگئی تاہم فٹنس مسائل کے باعث وہ ٹیسٹ کیلئے تیارنہیں تھے ،ْدورئہ انگلینڈ میں بیٹنگ فارم روٹھی رہی،انجری کا بھی شکار ہوئے اور 24ستمبر کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ کے بعد وطن واپس آگئے،فٹنس بحال ہونے پر انھیں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بطور بیٹسمین شامل کرنے سے بھی گریز کیا گیا،اس دوران محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دور ہ انگلینڈ میں چند روز کیلیے سابق انگلش کوچ اوربائیومکینسٹ کارل کروکی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں، برسبین کی بائیومکینکس لیب میں ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی کی طرف سے 17نومبرکی تاریخ مقرر کی گئی ہے