وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر صدارت کے بہترین امیدوار ہیں، جرمن چانسلر

منگل 15 نومبر 2016 12:45

وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر صدارت کے بہترین امیدوار ہیں، جرمن ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ شٹائن مائر صدارت کے بہترین امیدوار ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انجیلا میرکل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر عہدہ صدارت کے بہترین امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن صدر کا عہدہ آئندہ برس مارچ میں موجودہ صدر یوآخم گاؤک کی مدت پوری ہونے پر خالی ہو جائے گا۔ قبل ازیں میرکل کیمپ کی طرف سے عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ اس عہدے کے لیے اپنا امیدوار لائیں گے تاہم اب میرکل کی طرف سے اپنے سیاسی حریف اشٹائن مائر کواس عہدے کے لیے بطور امیدوار تسلیم کرنے کا یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :