میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کی سروس متعارف کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 12:19

میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کی سروس متعارف کروا دی

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء): مسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اپنی ویڈیو کالنگ کی سروس بھی متعارف کروا دی ہے۔ واٹس ایپ کی میسیجنگ سروس کو دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم اب اس سروس نے اپنی ویڈیو کال کی سہولت بھی متعارف کروا دی ہے۔ واٹس ایپ کمپنی نے ویڈیو کالنگ کے حوالے سے اپنی ٹیسٹنگ کا آغاز تو کچھ ماہ قبل ہی کر دیا تھا لیکن اس سہولت کے متعارف کروانے کا باقاعدہ اعلان اب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واٹس ایپ کے ایپلی کیشن میں کال کے بٹن پر کلک کرنے سے دو آپشنز سامنے آئیں گے جس میں ایک ویڈیو کال اور دوسرا آپشن آڈیو کال کا ہو گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سہولت کو تمام صارفین کے لیے یکساں طور پر متعارف کروانے کی کوشش کی گئی ہے، صارف کے جدید موبائل ہونے یا نہ ہونے سے اس سہولت پر فرق نہیں پڑے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے اپنے GIFسپورٹ اور ایموجیز کو بھی اپ ڈیٹ کیا تھا۔