کیوی کوچ نے پاکستانی باؤلنگ اٹیک اپنے بلے بازوں کیلئے بڑا چیلنج قراردیدیا

منگل 15 نومبر 2016 12:18

کیوی کوچ نے پاکستانی باؤلنگ اٹیک اپنے بلے بازوں کیلئے بڑا چیلنج قراردیدیا

کرائسٹ چرچ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر۔2016ء )نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کواپنے بلے بازوں کے لیے بڑا چیلنج قراردے دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کاباؤلنگ اٹیک کسی بھی کنڈیشنزمیں خطرناک ثابت ہوتاہے کیوں کہ وہ نیابال بھی سوئنگ کرتے ہیں اورریورس سوئنگ کے بھی ماہرہیں جبکہ ان کے باؤلنگ اٹیک میں ایک اچھاسپنربھی شامل ہے ۔کیوی کوچ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مجموعی طورپرایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے تاہم ہمیں اپنی کنڈیشنزسے بھرپورفائدہ اٹھاناہو گا۔