لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راو الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 نومبر 2016 12:12

لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راو الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راو الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سائنس کالج کے پروفیسر راو الطاف اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کرگھر جارہے تھے کہ اقبال ٹاون کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر راو الطاف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :