دوسری بلائنڈ پریمیئر لیگ 23 نومبر سے شروع ہوگی

منگل 15 نومبر 2016 12:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) بہاولپور بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام دوسری بلائنڈ پریمیئر لیگ 23 نومبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں ملک بھر سی4 ٹیمیں حصہ لیں گے جس میں بہاولپور فالکن، پشاور پینتھر، کشمیر ایگل اور اسلام آباد لائنز شامل ہیں۔ اسلام آباد بلائنڈ کلب کے سیکرٹری بلال ستی نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 10 رکنی ٹیم حصہ لے گی، یہ لیگ 26 نومبر تک جاری رہے گی۔