اسلام آباد ٹیم قومی بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

منگل 15 نومبر 2016 12:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) اسلا م آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپا نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹیم قومی بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 25 نومبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی اورچیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 18 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں حمزہ عباسی، محمد راحیل، عمیر علی، ہارون شاہ، اظہر عباس، طاہرحسین، ایاز حیدر ، محمد جمشید، محمد حنیف، عادل خان، زین العابدیں، علی حیدر، فہد خان، محمد یاسین، حمزہ، شاہ رخ علی، مہدی اور احسان اللہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کے فرائض محمد رمضان قصوری انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اسلام آباد کی ٹیم قومی بیس بال چیمپئن شپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔