شیخ رشید خود تو ڈوبے ہیں عمران خان کو بھی لے ڈوبیں گے ۔ طلال چوہدری
تازہ ترین : 1
شیخ رشید خود تو ڈوبے ہیں عمران خان کو بھی لے ڈوبیں گے ۔ طلال چوہدری

شیخ رشید خود تو ڈوبے ہیں عمران خان کو بھی لے ڈوبیں گے ۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء): سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس پر سماعت ہوئی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عدالتوں میں فیصلے ثبوتوں سے ہوتے ہیں جھوٹوں سے نہیں، اخبار کے تراشوں پر کوئی سزا نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ آج عدالت میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کروائے گئے ثبوتوں کا پانامہ معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فراڈ اور ڈکیتی کے مقدمے جس پر ہیں اس کی کتاب کی بھلا کیا اہمیت ہو گی؟؟ طلال چوہدری نے کہا کہ ان لوگوں کو وزیر اعظم کے بعد ان کے بچوں سے بھی خوف آنا شروع ہو گیا ہے ۔ لیکن مریم نواز بھی اسی طرح کامیاب ہوں گی جس طرح نواز شریف کامیاب ہوئے ہیں۔ اورخان صاحب آپ کو شکست اور شرمندگی ہو گی ، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ردی کے تراشے پیش کیے۔ اخبار کے پرانے تراشوں میں صرف پکوڑے فروخت ہوتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید خود تو ڈوبے ہیں عمران خان کوبھی لے ڈوبیں گے۔ شیخ رشید کو بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہئیے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 11:50:49

اپنی رائے کا اظہار کریں