Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے سب دعوے کھوکھلے نکلے ،کیس کی سماعت پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ، راولپنڈی کے ایک صاحب کی تو عقل ماری گئی ، وہ سیاست سے بالکل فارغ ہیں، وہ صاحب توند نکال کر سپریم کورٹ میں آجاتے ہیں،تحریک انصاف اپنے نام کی ضدہے،عوام پہلے کی طرح اب بھی تحریک انصاف کی دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دے گی،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو روشن اور ترقی پسند ریاست بنائیں گے

وزیردفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 11:55

تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے سب دعوے کھوکھلے نکلے ،کیس کی سماعت پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے سب دعوے کھوکھلے نکلے ،کیس کی سماعت پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ،وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے ایک صاحب کی تو عقل ماری گئی ہے،اب وہ سیاست سے بالکل فارغ ہیں، وہ صاحب توند نکال کر سپریم کورٹ میں آجاتے ہیں،تحریک انصاف اپنے نام کی ضدہے،عوام پہلے کی طرح اب بھی تحریک انصاف کی دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دے گی۔

منگل کو وزیردفاع خواجہ آصف اوروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔خوآجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سب دعوے کھوکھلے نکلے ہیں،کیس کی سماعت پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا،ہمیں عدالت عظمیٰ پر پورا اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین ملک کی سب سے بڑی عدالت میں ہیں،اپنے مقدمے کا دفاع کر رہے ہیں،کل بھی ہماری فتح ہوئی اور دوبارہ بھی ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا،کوئی مقدمہ جب عدالت میں زیرسماعت ہو تو اس پر تبصرے سے گریز کرنا چاہیے،وزیراعظم نے خود کو ہر فورم پر پیش کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،راولپنڈی کے ایک صاحب کی تو عقل ماری گئی ہے،ایک صاحب کو تو سند مل گئی ہے کہ وہ سیاست سے بالکل فارغ ہیں،وہ صاحب توند نکال کر سپریم کورٹ میں آجاتے ہیں،عدالت میں زیرسماعت مقدمے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے نام کی ضدہے،تحریک انصاف نے ہمیشہ ثبوت کے بغیر الزامات لگائے ہیں،ترقی کا خواہشمند ہر شہری تحریک انصاف کی سیاست سے آگاہ ہے،ترقی پسند عوام پہلے کی طرح اب بھی تحریک انصاف کی سیاست کو مسترد کرے گی،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو روشن اور ترقی پسند ریاست بنائیں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات