اسکارلٹ جانسن کی نئی فلم’’ گھوسٹ ان دی شیل‘‘ کا ٹریلر ریلیز

مرکزی کردار اسکارلٹ جانسن ادا کررہے ہیں‘فلم اگلے سال 31مارچ کو ریلیز ہو گی

منگل 15 نومبر 2016 11:48

اسکارلٹ جانسن کی نئی فلم’’ گھوسٹ ان دی شیل‘‘ کا ٹریلر ریلیز
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)ہالی وڈ کی نئی ایکشن کرائم مووی گھوسٹ ان دی شیل۔ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ مرکزی کردار اسکارلٹ جانسن ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

گھوسٹ ان دی شیل کی کہانی گھومتی ہے سائبرگ سائبورگ سسٹم کی قابل ترین خاتون افسر دی میجر کے گرد۔ دیا جاتا ہے جسے ٹاسک خطرناک کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کو تلاش کرنے کا۔ فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں ہالی ووڈ کی بلیک ویڈو یعنی اسکارلٹ جانسن۔ جاپانی ویڈیو گیم پر بنائی گئی فلم گھوسٹ ان دی شیل اگلے برس اکتیس مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔