شہزاد نور رومانوی ڈرامے ’’یہ عشق‘‘ کا حصہ بن گئے

ڈرامے کا ٹائٹل سانگ راحت فتح علی خان نے گایا‘ ’’یہ عشق‘‘ 25نومبر کو نشر کیا جائے گا ڈرامے میں ساجد حسن، اسماء عباس، عتیقہ اوڈھو اور قوی خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے

منگل 15 نومبر 2016 11:48

شہزاد نور رومانوی ڈرامے ’’یہ عشق‘‘ کا حصہ بن گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)پاکستان کے ٹاپ ماڈل شہزاد نور کو متعدد مرتبہ شاندار انداز میں فوٹو شوٹس اور ریمپ پر واک کرتے دیکھا گیا ہے اور اب یہ دلکش ماڈل بہت جلد ڈرا’’یہ عشق‘‘ کا حصہ بننے جارہے ہیں۔ڈرامہ’’یہ عشق‘‘ کی کہانی دو کزنز مشکوٰة (انعم احمد) اور معاز (شہزاد نور) کی رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انعم احمد نے بتایاکہ یہ ڈرامہ سنجیدہ رومانوی کہانی پر مبنی ہے، جہاں اپنے پیار کو قائم رکھنے کے لیے دو لوگوں کو کئی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔20 اقساط پر مشتمل اس ڈرامے میں ساجد حسن، اسماء عباس، عتیقہ اوڈھو اور قوی خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔اس ڈرامے کا ٹائٹل سانگ راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔ڈرامہ ’’یہ عشق‘‘ رواں ماہ 25 تاریخ کو نشر کیا جائے گا۔