چین کی طرف سے پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری مودی کے لئے برداشت کرنا مشکل ہے،شیخ روحیل اصغر
منگل 15 نومبر 2016 11:19
(جاری ہے)
شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ بھارت ملک کے اندر موجود مسلمانوں کو ڈھال بناتے ہوئے ا وچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے بہت سارے پاکستانیوں کی وہاں پر رشتہ داریاں ہیں اور پاکستان مسلمانوں کی جانوں کے ضیاع کا خیال رکھتے ہوئے محتاط انداز میں جوابی کارروائی کرتا ہے تاکہ مسلمانوں کا زیادہ جانی نقصان نہ ہو۔
انھوں نے کہا کہ پاک افواج بھارتی جارحیت کا ہمیشہ بہادری سے جواب دیاہے اور ہیں اس پر فخر ہے۔ پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی ترقی کے لئے یکجاہونے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن ممالک کو اس کی جانب میلی انکھ سے دیکھنے کی جرات ہی نہ ہو۔ امریکا بھارت تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کے حوالے سے کئی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے اور امریکا بھی بھارت میں اپنے معاشی مفادات کی خاطر اسے چین کے مقابلے میں کھڑا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے اور اسی طرح دنیا کے کئی ممالک بھارت کا اصل چہرہ دیکھنے کے باوجود اپنے اپنے مفادات کی خاطر اس کے خلاف آواز کو بلند نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ چین پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے ، مودی سے یہ برداشت کرنا مشکل ہے اور وہ پاکستان کو تنہاکرنے کے تمام ہتھکنڈے بھی آزما چکا ہے تاہم آئندہ انتخابات میں اپنی کامیابی کے لئے پاکستان دشمنی کو جواز بنا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.