پانامہ لیکس کیس، سپریم کورٹ نے طارق اسد کی پرویز مشرف کو کیس میں شامل کرنےکی استدعا مسترد کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 15 نومبر 2016 10:08

پانامہ لیکس کیس، سپریم کورٹ نے طارق اسد کی پرویز مشرف کو کیس میں شامل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران طارق اسد کی پرویز مشرف کو کیس میں شامل کرنےکی استدعا مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

طارق اسد نے درخواست جمع کروائی تھی کہ پرویزمشرف ملک کو لوٹ کر بھاگ گئے، انکو بھی کیس میں شامل کیا جائے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے طارق اسد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح لگتا ہےکہ آپ نواز شریف کے وکیل ہیں۔ لگتا ہےکہ آپ نہیں چاہتے کہ سپریم کورٹ کیس کا فیصلہ کرے۔اگر پرویز مشرف یا کسی اور نےکرپشن کی ہے تو عدالتیں کھلی ہیں۔