وزیر اعظم نوازشریف کےبچوں کی جانب سےسپریم کورٹ میں دستاویزات جمع

ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق حسین نواز بینی فشری ہیں اورمریم صفدر ٹرسٹی ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 15 نومبر 2016 09:18

وزیر اعظم نوازشریف کےبچوں کی جانب سےسپریم کورٹ میں دستاویزات جمع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر۔2016ء) پانامہ لیکس کیس میں وزیر اعظم نوازشریف کےبچوں کی جانب سےسپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمع کروائے گئے دستاویزات کے مطابق ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق حسین نواز بینی فشری ہیں اورمریم صفدر ٹرسٹی ہیں۔ ہارورڈ کینیڈی لا فرم نے ٹرسٹ ڈیڈ کے اصل ہونےکی تصدیق کی ہے۔

ٹرسٹ ڈیڈ حسین نواز کے حق میں کسی بھی برطانوی عدالت میں قابل قبول ہے۔دستاویزات کے مطابق ٹرسٹ کےقیام کا معاہدہ حسین نواز اور مریم صفدر کے درمیان ہوا۔دستاویزات کے مطابق یہ ٹرسٹ 3 کمپنیوں سے متعلق قائم کیا گیا۔دستاویزات میں حسین نواز کو کمپنیوں کا بینی فشری اور مریم صفدر کو ٹرسٹی بتایا گیا۔دستاویزات کے مطابق ٹرسٹی کا یہ معاہدہ 2 فروری 2006 کو طے پایا۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق مریم صفدر بحیثیت ٹرسٹی بینی فشری حسین نواز کے تحت ہیں۔ جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق بینی فشری حسین نواز،ٹرسٹی مریم صفدر کے کمپنی سے متعلق اخراجات واپس کرے گا۔بینی فشری حسین نواز کے انتقال کی صورت میں ٹرسٹی مریم صفدر تمام شیئرز فروخت کرینگی۔ شیئرز کی رقم کو بینی فشری اسلامی شرعی قوانین کے مطابق ،تناسب سے تقسیم کرےگا۔

اگرکوئی قرض ہوا تو شیئرز کی رقم کی تقسیم سے پہلے بینی فشری کے قرض ادا کرےگا۔ تمام امور کی نگرانی کیلیے ٹرسٹی کسی اہل، پیشہ ور اور آزاد پارٹی کا تقرر کر سکتا ہے۔ٹرسٹی مریم صفدر کے انتقال یا ذہنی معذوری پر ان کے شیئرز بینی فشری حسین نواز کے پاس جائیں گے۔ دستاویزات کے مطابق ان کمپنیوں میں کوومبر گروپ، نیسکول لمیٹڈ،ن یلسن لمیٹڈ شامل ہیں۔