عجمان پولیس نے تین دن کے اندر 50گاڑیان ضبط کر لیں

منگل 15 نومبر 2016 08:40

عجمان پولیس نے تین دن کے اندر 50گاڑیان ضبط کر لیں

عجمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) :ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کی 50گاڑیاں ضبط کر لیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عجمان پولیس نے ایک مہم کے دوران سڑکوں پر بے ہنگم طریقے سے گاڑیاں چلانے والوں ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی 50گاڑیاں ضبط کر لیں۔

(جاری ہے)

عجمان پولیس کے کمانڈر ان چیف برگیڈئیر شیخ سلطان النعومی نے مقامی اخبار کو بتاتے ہوئے کہاکہ تیز رفتاری یا بے ہنگم گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون ہے ۔جبکہ اس کریک ڈاؤن کو اگلے مہینے تک بھی بڑھایا جائے گا۔عجمان کے متعدد رہائشی علاقوں میں رہنے والے شہریوں نے شکایات کیں تھیں کہ نوجوان شہری اپنی گاڑیوں کو سٹارٹ کر کے بے جا شور مچاتے ہیں ۔ جس سے انہیں بہت پریشانی ہوتی ہے ۔