ریاض کے رہائشی سالانہ 88گھنٹے سڑکوں پر ضائع کر تے ہیں

منگل 15 نومبر 2016 08:28

ریاض کے رہائشی سالانہ 88گھنٹے سڑکوں پر ضائع کر تے ہیں

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) : سعودی عرب کے مقامی اخبار کی ایک خبر کے مطابق دار لحکومت ریاض کے شہری سالانہ 88گھنٹے سڑکوں پر صرف کرتے ہیں ۔جبکہ جد ہ کے شہری 89شہری اپنا وقت ضائع کر تے ہیں۔دونوں بڑے شہروں کے شہری روزانہ 23منٹ سڑکوں پرگزارتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مملکت میں شہروں میں افراد کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے رش کی صورت حال ہونا اب معمول کی بات ہے ۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو اتنا وقت ضائع کر نا پڑتاہے ۔جدہ اور ریاض میں سڑکوں کی لمبائی تقریباََ15,695کلومیٹر ہے جبکہ ایکپریس وے کی لمبائی 263کلومیٹر ہے ۔جبکہ ریاض میں 32,906کلومیٹر لمبی سڑکیں ہیں ۔اس کے باوجود رش رہنا معمول کی بات ہے ۔