پاکستان ایک پر امن ملک ہے، یہاں پر* مقیم تمام اقلیتیں پوری مذہبی آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی تہوار مناتی ہیں، بابا گرو نانک نے ساری زندگی انسانیت سے محبت، رواداری اور ہم آہنگی کا پرچار کیا، ان کی سالگرہ پر ہم دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، مذہبی ہم آہنگی او ر رواداری کا جو پر چار ننکانہ صاحب میں کیا جاتا ہے وہ ساری دنیا کیلئے مثالی ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور برجیس طاہر کا ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کی 548 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 10:53

پاکستان ایک پر امن ملک ہے، یہاں پر* مقیم تمام اقلیتیں پوری مذہبی آزادی ..
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان ا یک پرامن ملک ہے، یہاں پر* مقیم تمام اقلیتیں پوری مذہبی آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی تہوار مناتی ہیں،بابا گرو نانک نے ساری زندگی انسانیت سے محبت ،رواداری اور ہم آہنگی کا پر چار کیا۔ ان کی سالگرہ پر ہم دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہاں کے ہر باشندے کو بلا تفریق رنگ، نسل، مذہب تمام حقوق حاصل ہیں۔

حکومت پنجاب نے ننکانہ صاحب میں آنیوالے تمام مہمانوں کے لیے مثالی انتظامات کیے ہیں۔مذہبی ہم آہنگی او ر رواداری کا جو پر چار ننکانہ میں کیا جاتا ہے وہ ساری دنیا کیلئے مثالی ہے۔ بھارت پاکستان مخالف منفی پراپیگنڈے میں مصروف ہے جب کہ یہاں آنیوالے مہمان ہر سال محبت اور امن کا پیغام لے کر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور برجیس طاہر نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کی 548 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق صوبائی وزیر محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو، ایم پی اے رمیش سنگھ اڑوڑہ سمیت بڑی تعداد میں سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر ضلع ننکانہ صاحب میں مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کاہر مذہب نفرت، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خاتمہ کا درس دیتا ہے۔

ہر سال پوری دنیا سے لاکھوں کی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں۔ حکومت پنجاب ان کی مہمان نوازی میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلا تفریق مذہب و نسل انسانیت کی خدمت کیلئے متحد ہو کر کام کرنا چاہئے۔ پاکستانی قوم مہمان نواز اور محبت کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب نے 5 فیصد کوٹہ اور خصوصی گرانٹ کی فراہمی سے اقلیتوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سے معاشرے سے بیمار ذہنیت اور انتہا پسند رویے کا خاتمہ ہوا ہے۔ تقریب میں دنیا بھر سے سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :