سیموئل اپنے جڑواں بھائی سے پہلے پیدا ہو مگر پھر بھی اس سے چھوٹا ہے، کیسے؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 نومبر 2016 23:01

سیموئل اپنے جڑواں بھائی سے پہلے پیدا ہو مگر پھر بھی اس سے چھوٹا ہے، ..

سیموئل اپنے جڑواں بھائی رونن سے پہلے پیدا ہوا مگر پھر بھی وہ رونن سے چھوٹا ہے۔ اصل واقعہ کچھ یوں ہے کہ اتوار 6 نومبر کو ایملی کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے۔ رات 1 بجکر 39 منٹ پر سیموئل پیدا ہوا جبکہ رونن اس کے 31 منٹ بعد پیدا ہوا ، اس کے باوجود سیموئل رونن سے چھوٹا ہے۔

(جاری ہے)

ہوا کچھ یوں کہ جب رونن پیدا ہوا تو ڈے لائٹ سیونگ کی وجہ سے آگے آنے والی گھڑیاں واپس ایک گھنٹہ پیچھے ہوگئیں، اس وجہ سے رونن کے برتھ سرٹیفیکیٹ پر پیدائش کا وقت 1 بجکر 10 منٹ لکھا گیا جبکہ سیموئل کا پیدائش کا وقت 1 بجکر 39 منٹ ہی لکھا گیا۔ اس طرح سیموئل صاحب اپنے چھوٹے بھائی سے پہلے پیدا ہونے کے باوجود بھی چھوٹے ہوگئے۔