اکتوبر سے اب تک ورکنگ بائونڈری پر 37 بار اور ایل او سی پر 199 بار جارحیت کی گئی ، بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا، بھارت نے جب بھی خلاف ورزی کی ہم نے منہ توڑ جواب دیا ، ہمارے جوابی وار سے بھارت کا جانی نقصان پاکستان کی نسبت تین گناہ زیادہ ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

پیر 14 نومبر 2016 23:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اکتوبر سے اب تک ورکنگ بائونڈری پر 37 بار جارحیت ہوئی اور ایل او سی پر 199 بار جارحیت کی گئی ، بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا، بھارت نے جب بھی خلاف ورزی کی ہم نے منہ توڑ جواب دیا ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے فائرنگ سے 7 جوانوں کو شہید کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ بھارت نے ستمبر میں ایل او سی کی خلاف ورزی شروع کیاور تب بھی ہمارے دو جوان شہید ہوئے تھے ۔ بھارت نے اکتوبر سے اب تک 37 بار ورکنگ بائوندری اور 199 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارت نے جب بھی خلا ف ورزی کی ہم نے منہ توڑ جواب دیا ۔ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی رچایا اور یہ ڈرامہ بھی پوری دنیا نے دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی یونٹ سے بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے ہمارے جوابی وار سے بھارت کا جانی نقصان پاکستان کی نسبت تین گناہ زیادہ ہے ۔ …(م د)