رانجی ٹرافی:ایک ہی امپائر کو دونوں اینڈز سے امپائرنگ کرنی پڑ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 14 نومبر 2016 22:41

رانجی ٹرافی:ایک ہی امپائر کو دونوں اینڈز سے امپائرنگ کرنی پڑ گئی

میسور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر۔2016ء )بھارت کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں ایک ہی امپائر کو دونوں اینڈز سے امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینے پڑ گئے ۔

(جاری ہے)

ممبئی اور اتر پردیش کے مابین کھیلے جارہے مقابلے کے دوسرے روز آسٹریلوی امپائر سیم نوگاجسکی فوڈ پوائزننگ ہونے کے باعث فیلڈ پر امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینے نہ آسکے اور دوسرے امپائر وریندر شرما کو اس دن کھیل کے اختتام تک دونوں اینڈز سے امپائرنگ کرنا پڑی۔

قابل غور بات یہ تھی کہ اس وقت ویجت ڈی ریزور امپائر تھے تاہم بی سی سی آئی کے امپائرز پینل پر نہ ہونے کے باعث انہیں سکوائر لیگ پر کھڑا ہونے پر اکتفا کرنا پڑا ۔میچ ریفری وی نارائن نے بی سی سی آئی سے مشاورت کے بعد میچ کے آخری2دنوں کے لیے پی جیپلا کو فیلڈ امپائر مقرر کردیا ہے ۔