گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے گئے،ترجمان فیصل آباد ..
تازہ ترین : 1

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے گئے،ترجمان فیصل آباد پولیس

فیصل آباد ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران 40مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے۔ ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 40مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے۔

گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 25 اشتہاری مجرمان ،15ٹارگٹ ایفنڈرز شامل ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 03عدد پسٹل، 04 عدد بندوق قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں 10.245 کلوگرام چرس اور69لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 14/11/2016 - 22:58:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں