تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولیات کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے، ڈی سی او

پیر 14 نومبر 2016 22:57

فیصل آباد ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) ڈی سی او سلمان غنی نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں عمدہ نظم ونسق اورعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے تاکہ مریضوں کو معمولی سی بیماریوں کے علاج کے لئے شہر کا رخ نہ کرنا پڑے۔انہوںنے یہ بات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ کے معائنہ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ڈی سی اونے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کامعائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے معیار کومزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کو ہرلحاظ سے ہسپتال کی کارکردگی پر مطمئن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کومزید وسائل بھی فراہم کریں گے ۔انہوں نے ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کو عام مریضوں تک پہنچانے میں کوئی کسرباقی نہیں رہنی چاہیے۔ڈی سی او نے ہسپتال آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا اورمختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :