کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت
تازہ ترین : 1

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء)کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی جس میں حکومت سے معاملہ فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کیمطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت اور سات پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پر جنگی جنون سوار ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے،قرار داد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان پاک فوج کے ساتھ ہے بھارت کو واضح کیا جائے پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2016 - 22:57:00

اپنی رائے کا اظہار کریں