پنجاب کے مختلف مقامات پر718ٹریفک حادثات رونما ہوئے ،588افراد شدید زخمی
تازہ ترین : 1

پنجاب کے مختلف مقامات پر718ٹریفک حادثات رونما ہوئے ،588افراد شدید زخمی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز718ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں588افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جب254افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران07افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 322 ڈرائیور22کم عمرڈرائیور،418مسافراور109پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ135ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت139متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد68حادثات میں87متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ42 حادثات میں41متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل849متاثرین میں675مرد اور174خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں98افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور525افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 226 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں576موٹر سائیکلز،98آٹو رکشے،82 موٹر کاریں51مسافربسیں،22ٹرک اور96 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2016 - 22:55:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں