رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے اختتام پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرموٹروے پولیس کی کارکر دگی کو سرا ہتے ہیں ، مرزا فاران بیگ

پیر 14 نومبر 2016 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع کے اختتام پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اور نیشنل ہا ئی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کارکر دگی کو سرا ہتے ہوئے کہا سنٹرل زون نے اجتماع کے آغاز اور اختتام پر ٹریفک کے بہائو کو مسلسل جاری رکھا اور کسی قسم کی ٹریفک کو جام نہ ہونے دیا ۔

اجتماع کے حوالے سے سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی نے رائے ونڈ اجتماع کے اختتا م پر زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سے رحیم یار خان تک موٹر وے پولیس ٹر یفک کے بہائو کو یقینی بنایا ۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا موٹروے پولیس نے چار روزہ تبلیغی اجتماع کے مو قع پر خصوصی انتظامات کیے تاکہ عوام الناس اور اجتماع کے شرکاء کو کسی قسم کی پر یشانی نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس نے اجتما ع کی شورہ کے مشورے سے 20000 سے زائدروڈ سیفٹی بریفنگ مٹیریل ہدایت شر کاء میں مو بائل ایجوکیشن یونٹ کی مدد سے تقسیم کیا۔ انہوں اس مو قع پر رائے ونڈ اجتماع کی انتظامیہ اور شرکاء کو ٹر یفک انتظا مات کے حوالے سے موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے موٹروے پولیس پٹرولنگ آفیسران کی رائے ونڈ اجتماع کے موقع پر کارکردگی کی تعریف کی اور بہترین ڈیوٹی کا مظاہر ہ کر نے پر شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :