لاڑکانہ، تین ماہ قبل مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکی مسکان لاشاری کے اہل ..
تازہ ترین : 1

لاڑکانہ، تین ماہ قبل مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکی مسکان لاشاری کے اہل خانہ کا ایس ایس پی چوک پر احتجاجی مظاہرہ ودھرنا

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء) کشمور کندہکوٹ ضلع کے گاؤں کرم پور کے رہائشیوں نے تین ماہ قبل مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکی مسکان لاشاری کے ورثا نے ایس ایس پی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوکر رہی گئی۔ اس موقع پر مسکان لاشاری کے والد محمد ہاشم اور ماں حبیبان خاتون نے الزام لگایا کہ تین ماہ قبل ملزم خالد میرانی نے ہماری بیٹی مکسان کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ایسا مقدمہ حد کے تھانہ پر بھی درج ہے لیکن اس کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی اور اب ملزمان مقدمے سے دستبردار ہونے کے لیے جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم خالد میرانی کو گرفتار کرکے تحفظ دی جائے۔
وقت اشاعت : 14/11/2016 - 22:51:55

اپنی رائے کا اظہار کریں