وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بد ر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

پیر 14 نومبر 2016 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بد ر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز یہاں سے جاری تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر میرے گہرے دوست اور متحرک سیاسی رہنما تھے۔ سیاست کے بات میں ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے دُعا کی کہ الله تعالیٰ غمزدہ لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔